سٹاک مارکیٹ میں206 پوائنٹس کا اضافہ

سٹاک مارکیٹ میں206 پوائنٹس کا اضافہ، انڈیکس 78 ہزار سے تجاوز کر گیا

ویب ڈیسک: سٹاک مارکیٹ میں206 پوائنٹس کا اضافہ ہونے کیے بعد انڈیکس 78 ہزار سے تجاوز کر گیا۔
ذرائع کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ایک بار پھر سے دیکھا جانے لگا ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے دن کاروبار کے آغاز پر100 انڈیکس میں 206 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 78 ہزار 777 کی سطح پر آ گیا۔
واضح رہے گزشتہ روز کاروباری دن کا اختتام اچھا نہ تھا، اس کے بعد 100 انڈیکس 230 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 78 ہزار 571 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
اب اس کے برعکس معاملہ ہوا ہے، سٹاک مارکیٹ میں206 پوائنٹس کا اضافہ ہونے سے انڈیکس 78 ہزار سے تجاوز کر گیا۔

مزید پڑھیں:  190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان کی بریت کی درخواست مسترد