بلدیاتی نمائندوں کا 4ستمبر کو پشاور

بلدیاتی نمائندوں کا 4ستمبر کو پشاور میں احتجاج و دھرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: بلدیاتی نمائندوں کا 4ستمبر کو پشاور میں احتجاج اور دھرنا دینے کا اعلان، ملک بھر کی تاجر تنظیموں سے شرکت کی استدعا کی گئی ہے.
خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے اختیارات نہ ملنے پر وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے سامنے 4ستمبر کو پشاور میں احتجاج و دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پشاور کو درخواست جمع کرا دی۔
مقامی حکومتوں کو اختیارات فراہمی کیلئے بلدیاتی نمائندوں نے 27اگست تک کی ڈیڈ لائن دی تھی تاہم اب تک کوئی پیشرفت نہ ہونے پر بلدیاتی نمائندوں نے احتجاج کی کال دیدی ہے۔
4ستمبر کو وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائیگا ۔
لوکل کونسل ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی حکومتوں کے انتخابات کو ڈھائی سال سے زیادہ کا عرصہ ہونے کے باوجود بھی مقامی حکومتیں اختیارات و فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے مفلوج ہےں۔
اس سے مقامی حکومتوں کے نمائندوں کی کارکردگی اگر ایک طرف متاثر ہو رہی ہے تو دوسری طرف بلدیاتی نظام سے بھی عوام کا اعتماد اٹھ رہا ہے۔ اس کا واضح ثبوت آنے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں عوام کی عدم دلچسپی ہے۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کو تحریری طور پر احتجاج کیلئے درخواست دیدی گئی ہے ایسوسی ایشن کے مطابق4 ستمبر کو بلدیاتی نمائندے صوبہ بھر سے پشاور کی طرف قافلوں کی شکل میں رخ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ہاﺅس کے سامنے مطالبات کی منظوری تک احتجاجی دھرنا دیں گے اور ساتھ ہی 11 ستمبر کو اڈیالہ جیل کے سامنے بھی دھرنا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  معاہدے کیخلاف ورزی پر جماعت اسلامی کے مظاہرے شروع