مغرب آگ سے کھیل رہا ہے

یوکرین کی پشت پناہی کرکے مغرب آگ سے کھیل رہا ہے، روس

ویب ڈیسک: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہےکہ روس کی حدود میں یوکرین کے حملوں کی پشت پناہی کرکے مغرب آگ سے کھیل رہا ہے، امریکیوں کا تیسری عالمی جنگ کے حوالے سے اندازہ بالکل غلط ہے۔
سرگئی لاروف نے کہا کہ امریکیوں کو لگتا ہے کہ تیسری عالمی جنگ ہوئی تو صرف یورپ متاثر ہوگا تاہم انہیں یہ جاننا چاہیے کہ روس کی اپنی ڈاکٹرائن ہے۔
یمن کی وزارت خارجہ کے سربراہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے مزید بتایاکہ روس نے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق اپنی پالیسی موجودہ تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا شروع کردی ہے۔
سرگئی لاروف نے کہا کہ نیوکلیئر ہتھیار ممکنہ استعمال کرنے کے آغاز کا درجہ کم کرنے سے متعلق ایڈجسٹمنٹ کی جارہی ہے، ایسے نیوکلیئر ہتھیار بھی بنائے جا رہے ہیں جو بہت ہی کم ییلڈ کے حامل ہیں۔
سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ یوکرین کے روس میں حملوں کی پشت پناہی کرکے مغرب آگ کے ساتھ کھیل رہا ہے اور یوکرین کو روس کیخلاف امریکی ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت دیکر یوکرین جنگ کی کشیدگی میں اضافے کا باعچ بن رہا ہے۔
روسی وزیر خارجہ نے مغربی ممالک کو اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ آگ سے کھیل رہے ہیں۔
یاد رہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہےکہ روس کی حدود میں یوکرین کے حملوں کی پشت پناہی کرکے مغرب آگ سے کھیل رہا ہے.

مزید پڑھیں:  سٹیٹ بینک نے شرح سود میں دو فیصد کمی کا اعلان کردیا