یوٹیلٹی سٹور ملازمین کا ڈی چوک

یوٹیلٹی سٹور ملازمین کا ڈی چوک میں دھرنا، ایک ملازم جاں بحق

ویب ڈیسک: حکومت کے فیصلے کے خلاف یوٹیلٹی سٹور ملازمین کا ڈی چوک میں دھرنا جاری ہے، اس دوران ایک ملازم جاں بحق جبکہ ایک کو فالج اٹیک ہونے پر علاقے روانہ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں یوٹیلٹی سٹورز کی بندش کے فیصلے پر ملازمین سراپا احتجاج ہیں، اسلام آباد کے کے ڈی چوک میں دھرنے دوران ایک ملازم زندگی کی بازی ہار گیا۔
یوٹیلٹی سٹور ملازمین کا ڈی چوک میں دھرنے کے موقع پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوشش کی گئی کہ احتجاج ختم کیا جائے لیکن انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق ملازمین کی بڑی تعداد اسلام آباد کے ڈی چوک پہنچ گئی ہے جہاں ان کا پولیس سے سامنا ہوا۔ پولیس نے حفاظتی اقدام کرتے ہوئے ڈی چوک، سرینا چوک اور نادرا چوک سیل کر دیئَے ہیں۔
اس موقع پر راستے بند ہونے کی وجہ سے یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین نے ڈی چوک پر دھرنا دے دیا، پولیس نے ایمبیسی روڈ سمیت فضل حق روڈ بھی بند کر رکھا ہے۔
یاد رہے کہ یوٹیلٹی سٹورز ہیڈ آفس کے سامنے رات گئے دھرنا میں موجود ضلع بنوں کا رہائیشی اور یوٹیلٹی سٹور ملازم نیاز محمد زندگی کی بازی ہار گیا۔
احتجاجی دھرنے میں موجود ضع مردان کے محبوب احمد خان کو فالج کا اٹیک ہوا، ابتدائی علاج کے بعد ملازم کو آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا۔
یوٹیلٹی ملازمین کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت یوٹیلٹی سٹورز بندش کا فیصلہ واپس نہیں لیتی احتجاج اور دھرنا جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 79 ہزار کی نفسیاتی حد بحال