سینیٹ نشستوں کے حوالے سے بات

پی ٹی آئی کے ساتھ سینیٹ نشستوں کے حوالے سے بات نہیں ہوئی ،جے یو آئی

ویب ڈیسک: جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ سینیٹ کی نشستوں کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی ۔
اپنے بیان میں اسلم غوری کا کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹی یا سب کمیٹی کے اجلاس میں یہ موضوع کبھی زیر بحث ہی نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سب کمیٹیوں کے اجلاس میں پارلیمنٹ کے روزمرہ امور زیر غور آئے، ہمارے اور پی ٹی آئی کے مابین پارلیمنٹ کے اندر ایشو ٹو ایشو بات چیت ہوتی ہے۔
ترجمان جے یو آئی نے گورنر خیبر پختونخوا کو صدر مملکت کی طرح سلیقے سے بات نے کا مشورہ بھی دیا ۔
اسلم غوری کا کہنا تھا کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو زمین پر بیٹھ کر آسمان کی طرف تھوکنے کی عادت خود ہی ختم کرنا ہوگی، اگر وہ اپنے سیاسی قد سے بڑی بات کریں گے تو ردعمل کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا صدر مملکت سے کم سے کم بات کرنے کا سلیقہ ہی سیکھ لیں۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع،ایک مشیر اور 4معاونین خصوصی کا نوٹیفکیشن جاری