رہا ہوتے نظر نہیں آرہے

عمران خان جیل سے رہا ہوتے نظر نہیں آرہے ، امیر مقام

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر برائے سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جیل سے رہا ہوتے نظر نہیں آرہے ۔
مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام کاکہنا تھا کہ مجھے عمران خان کا کوئی سیاسی مستقبل نظر نہیں آرہا ،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا باب بند ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر دھرنوں سے تبدیلی لائی جاسکتی تو بانی پی ٹی آئی 120دن کے دھرنے سے لا چکے ہوتے۔
امیر مقام نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی ساری تگ و دو ایک شخص کو جیل سے باہر لانے کیلئے ہے، انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں ، انہیں ملکی سیاست میں مثبت کردارادا کرنا چاہیے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی کرپشن کی گواہی ان کے اپنے وزرا دے رہے ہیں ، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، وہ اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے پرامید ہیں، ڈبلیو ایچ او