آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل

پی ٹی آئی نے8ستمبر کے جلسے کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیدی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے8ستمبر کے لئے جلسہ تیاریوں کے حوالے سے آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔
ذرائع کے مطابق جلسہ آرگنائزنگ کمیٹی میں10رہنمائوں کو شامل کیا گیا ہے ۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور جلسہ آگنائزنگ یا انفراسٹرکچر کمیٹی کی سرپرستی کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ رکن قومی اسمبلی علی اصغرخان ، بلال اعجاز، تیمور ملک، شعیب شاہین، عامر مغل، خالد خورشید،روبینہ شاہین کو جلسہ آرگنائزنگ کمیٹی میں شامل کیا گیا۔
خیال رہے تحریک انصاف کی جلسہ آرگنائزنگ کمیٹی جلسے کے مقام کا تعین اور انتظامات کو حتمی شکل دے گی۔

مزید پڑھیں:  سندھ، بلوچستان میں احتجاج کی اجازت نہیں، سردار اختر مینگل