فہیم خان سعودی عرب میں گرفتار

پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی فہیم خان سعودی عرب میں گرفتار

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے سابق رکن اسمبلی فہیم خان کو سعودی عرب میں گرفتار کرلیا گیا۔
تحریک انصاف کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان کو عمرہ ادائیگی کے دوران حراست میں لے لیا گیا ہے ۔
پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ فہیم خان نے خانہ کعبہ کے سامنے 9مئی سے متعلق ویڈیو بنائی تھی۔
پی ٹی آئی کراچی نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت کی ایما پر سابق ایم این اے فہیم خان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کے تعلیمی بورڈز میں نئی گاڑیوں کی خریداری اور تعمیراتی کام پر پابندی