شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 5 اعشاریہ 4 بتائی گئی۔
چارسدہ، نوشہرہ، مردان، مالاکنڈم، سوات، دیر، باجوڑ، شمالی وزیرستان،صوابی، رستم، کاٹلنگ اور ہری پور سمیت صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع زلزلہ سے لرز اٹھے۔
زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ ہر جگہ لوگ خوف کے مارے گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 115 کلو میٹر بتائی جاتی ہے۔
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تاہم اس دوران کہیں سے بھی کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اس کے علاوہ ملتان، بھلوال، پھالیہ، وادی نیلم سمیت کیرن، اپرنیلم میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس دوران لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر آگئے۔
یاد رہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5 اعشاریہ 4 بتائی گئی تاہم اس دوران کہیں سے بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں‌۔
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلہ سے لوگوں میں‌ خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے. زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  این اے 171 رحیم یار خان پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری