بلوچستان میں 5 افراد جاں بحق

مون سون بارشوں سے بلوچستان میں 5 افراد جاں بحق، تعداد 37 ہو گئی

ویب ڈیسک: مون سون بارشوں سے بلوچستان میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اس سیز میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 37 ہو گئی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ مون سون بارشوں کے نئے سپیل نے بلوچستان میں تباہی مچا دی۔ زیارت کے علاقے کان میں سیلابی ریلے کے باعث درجنوں باغات تباہ ہو گئے، پنجگور اور مستونگ میں بھی بارشوں سے مزید 5 افرادجاں بحق ہوگئے۔
گزشتہ روز سے شروع مون سون بارشوں کے نئے سپیل میں جہاں باغات، کھڑی فصلیں کو نقصان پہنچا وہیں مواصلاتی نظام بھی شدید متاثر ہو رہا ہے، شاہراہوں کو نقصان کے باعث ضلع آواران جھاؤ روڈ بند جبکہ خضدارسے جھل مگسی جانے والی ایم 8 موٹر وے بھی ٹریفک کیلئے معطل کر دی گئی ہے۔
مون سون بارشوں سے بلوچستان میں 5 افراد جاں بحق ہونے کے علاوہ کوہلو، سبی، ژوب، بولان اور جھل مگسی سمیت 20 سے زائد اضلاع میں طوفانی بارشیں جاری ہیں۔
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں صرف نصف گھنٹے کی بارش سے نالے ابل پڑے جبکہ اس کے علاوہ بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔
یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے کوئٹہ سمیت صوبے کے 25 اضلاع میں 31 اگست تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے علی امین کاصحافیوں سے متعلق بیان نامناسب قرار دیدیا