ماربل انڈسٹریز کو سولرسسٹم دینے کا

خیبرپختونخوا میں ماربل انڈسٹریز کو سولرسسٹم دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: زبوں حالی کا شکار ماربل انڈسٹری پر حکومت کی نظریں پڑ ہی گئیں، خیبرپختونخوا میں ماربل انڈسٹریز کو سولرسسٹم دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ بھرمیں ماربل انڈسٹریز کے فروغ کےلیے اقدامات کے تحت ان انڈسٹریز کو سولرسسٹم دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
مشیر خزانہ خیبز پختونخوا مزمل اسلم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ماربل فیکٹریوں کو سولر سسٹم بنک کے ذریعے دیئے جائیں گے، شرح سود کے معاملے میں حکومت فیکٹری مالکان کی معاونت کرے گی۔
مزمل اسلم نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور سے سولر سسٹم کی اس سکیم کیلئے منظوری لی جائے گی۔
صوبائی مشیر خزانہ کے مطابق ماربل انڈسٹریز کو سولر پنیل کے حوالے سے حکومت تین سال تک شرح سود میں فیکٹریوں کو سپورٹ کرے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شرح سود کی ادائیگی میں ایک ارب 50 کروڑ تک مدد کی جائے گی۔
صوبہ بھر میں ماربل فیکٹریز کے بارے میں مزمل اسلم نے بتایا کہ صوبہ بھر میں 1800 میں سے 1100 ماربل ادڈسٹریاں فعال ہیں، ایسے میں بجلی مہنگی ہونے کی وجہ سے ماربل انڈسٹریز بند ہورہی ہیں۔
اس مسئلے سے انہیں نجات دلانے کیلئے انہیں سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا پلان پیش کیا گیا۔ مہنگی بجلی کی وجہ سے جہاں گھریلو صارفین پریشانی کا شکار ہیں‌ وہیں بزنس کمیونٹی بھی کئی مشکلات سے متاثر رہی ہے۔
یاد رہے کہ ماربل فیکٹریز کو بجلی کی اس مشکل سے نجات دلانے کے بعد ہی صوبہ کو ترقی کی راہ پر ڈالا جا سکتا ہے.

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور لاپتہ نہیں، اسٹیبلشمنٹ سے میٹنگ میں شریک تھے