غلام احمد بلور نے سیاست

غلام احمد بلور کی سیاست سے کنارہ کشی، پشاور چھوڑنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما غلام احمد بلور نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔
اے این پی کے سینئر رہنما اور سابق پارلیمنٹیرین غلام احمد بلور نے پشاور بھی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔
اے این پی کے سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلور نے انتخابی عمل میں پے درپے شکستوں اور اے این پی میں قیادت میں تبدیلوں کے باعث انتخابی سیاست سے کنارہ کش ہوتے ہوئے پشاور سے اسلام آباد منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
غلام احمد بلور کا کہنا ہے کہ مجھے مسلسل چار انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، میرے بھائی بشیر بلور اور بھتیجے ہارون بلور کو شہید کیا گیا، اب اگر الیکشن ہی نہیں لڑنا تو پھر پشاور میں کیوں رہوں؟
سینئر رہنما غلام احمد بلور 1988 سے مسلسل پشاور سے انتخابات میں حصہ لیتے رہے ہیں۔ اس دوران وہ دو بار وفاقی وزیر برائے ریلوے اور ایک بار وزیر لوکل گورنمنٹ رہے۔

مزید پڑھیں:  این اے 171 رحیم یار خان پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری