غزہ پولیو ویکسی نیشن مہم

غزہ : اسرائیل پولیو ویکسی نیشن مہم کیلئے حملوں میں وقفے پر رضا مند

ویب ڈیسک: اسرائیل غزہ میں پولو ویکسی نیشن مہم کے لئے حملوں میں 3روز کے وقفے پر رضا مند ہو گیا ہے ۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں پولیو ویکسی نیشن مہم یکم ستمبر سے شروع کی جائے گی پولیو ویکسی نیشن کے دوران غزہ جنگ میں انسانی بنیادوں پر وقفہ ہوگا۔
دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے بھی پولیو ویکسی نیشن مہم کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے جنگ میں انسانی بنیادوں پر وقفیکی درخواست کا خیر مقدم کیا ہے۔
حماس کے رہنما باسم نعیم کا کہنا ہے کہ حماس اقوام متحدہ کی پولیو ویکسی نیشن مہم میں تعاون کے لیے تیار ہے۔
خیال رہے کہ غزہ میں پانچ روز پہلے ایک 10 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی نشاندہی ہوئی تھی، یہ غزہ میں 25سال بعد رپورٹ ہونے والا پہلا پولیو کیس ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کے 6لاکھ 40ہزار سے زیادہ بچوں کو پولیو ویکسی نیشن کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر نے غزہ جنگ بندی سے متعلق امریکی وعدوں کو جھوٹا قرار دیدیا