محفوظ اوربلاتعطل آن لائن کاروبار

محفوظ اوربلاتعطل آن لائن کاروبار کرنے والوں کو پی ٹی اے کا مشورہ

ویب ڈیسک: محفوظ اوربلاتعطل آن لائن کاروبار کرنے والوں کو پی ٹی اے کی جانب سے مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنا وی پی این ون ونڈو آپریشن سے حاصل کریں۔ اس کے ساتھ ہی حکومت کی ویب مانیٹرنگ سسٹم لگانے کی تصدیق کے ساتھ متعدد ایپس بند ہونے لگیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی مواد بلاکنگ میں خود مختار، ہشاوروں یو آر ایل بلاک، حکومت کی ویب مانیٹرنگ سسٹم لگانے کی تصدیق کے ساتھ ہی متعدد ایپس بند ہونے لگیں۔
وفاقی کابینہ ڈویژن نے قومی اسمبلی کو ڈبلیو ایم ایس تنصیب سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا۔ کابینہ ڈویژن نے جاری مراسلہ میں وضاحت کی ہے کہ غیر قانونی مواد کی تشہیر کرنے والی ویب سائٹس اور شہریوں کا ذاتی ڈیٹا پبلک کرنے والی ایپلی کیشنز کی بلاکنگ کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حال ہی میں ملک میں انٹرنیٹ کی سست سپیڈ کی وجہ سے جہاں عوام کو مشکلات درپیش ہیں وہیں آن لائن کاروبار اور فری لانسرز پریشانی کا شکار ہیں۔
ایسے میں پی ٹی اے کی جانب سے آن لائن کاروبار میں سست روی دور کرنے کے لیے صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ محفوظ اوربلاتعطل آن لائن کاروبار کے لیے اپنا وی پی این ون ونڈو آپریشن سے حاصل کریں۔

مزید پڑھیں:  انقلاب کا اعلان، ایک گولی کے جواب میں 10چلائیں گے: علی امین