51سالہ شخص میں ایم پاکس

بیرون ملک سے آنیوالے 51سالہ شخص میں ایم پاکس کنفرم، تعداد 3ہوگئی

ویب ڈیسک: بیرون ملک سے انیوالے 51سالہ شخص میں ایم پاکس کی تصدیق ہو گئی جس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد 3ہوگئی۔
ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبر پختونخوا کے مطابق پشاور اییر پورٹ پر میڈیکل ٹیم نے سکریننگ کے دوران علامات ظاہر ہونے پر 51سالہ شخص کو پولیس سروسز ہسپتال منتقل کر دیا۔
ڈاکٹر ارشاد روغانی نے اس حوالے سے بتایا کہ ریپڈ ریسپانس ٹیم نے مریض سے پولیس ہسپتال میں زخم سے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوا دیئے، تاہم بعدازاں پبلک ہیلتھ ریفرنس لیبارٹری نے مریض میں ایم پاکس کی تصدیق کردی۔
ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ نے بتایا کہ اورکزئی سے تعلق رکھنے والے مریض کی حالت بہتر ہے اور پولیس سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبر پختونخوا ڈاکٹر ارشاد روغانی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 2024 مین ایم پاکس کا یہ تیسرا کنفرم کیس ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس کے علاوہ ابھی تک کوئی بھی لوکل کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے ایم پاکس کیلئے نئے سرویلنس اور رسپانس کا مربوط نظام تشکیل دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بیرون ملک سے انیوالے 51سالہ شخص میں ایم پاکس کی تصدیق ہو گئی جس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد 3ہوگئی۔ اس سے قبل کورونا وائرس نے دنیا بھر میں‌تباہی پھیلا رکھی تھی اب منکی پاکس کی وبا ایک بار پھر سے دنیا بھر میں اپنے پنچے گاڑھنے جا رہی ہے.
اس سلسلے میں‌دنیا بھر کی حکومتوں کو حفاظتی اقدامات کرنے چاہئیں اور کوشش کرنی چاہئے کہ اس سلسلے میں‌لوگوں میں‌آگاہی ورکشاپس کا بھی انعقاد کریں.
محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے ایم پاکس کیلئے نئے سرویلنس اور رسپانس کا مربوط نظام تشکیل دیا گیا ہے ، تاہم ان کیسز کے علاوہ ابھی تک کوئی بھی لوکل کیس رپورٹ نہیں ہوا.

مزید پڑھیں:  فلسطین کے دو ریاستی حل کی بات امریکہ و اسرائیل کو خوش کرنا ہے،حافظ نعیم