مشعال کو کابینہ میں لینا

مشعال کو کابینہ میں لینا میرے لیے بڑا باعث تعجب تھا، شوکت یوسفزئی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مشعال یوسفزئی کو کابینہ میں لینا میرے لیے بڑا باعث تعجب تھا۔
انہوں نے کہا کہ مشعال کی نہ کابینہ میں کارکردگی تھی نہ پارٹی کو کچھ فائدہ دیا، ان کا رابطہ صرف اعلیٰ قیادت کے ساتھ ہی ہوتا تھا۔
سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مشعال کو کابینہ میں لینا میرے لیے بڑا باعث تعجب تھا، مجھے نہیں پتا ان کی پارٹی میں کیا خدمات ہیں، بطور وکیل ہمارے ساتھیوں کی بھی کوئی مدد ان کی طرف سے نہیں ہوئی۔
شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو کو مشعال کی کام کرنے کی صلاحیت کا پتا چل گیا ہے، میں سمجھتا ہوں وزارتوں کی تقسیم پر ضرور نظر ثانی ہونی چاہیے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مشیربرائے سماجی بہبود مشعال یوسفزئی سے قلمدان واپس لے لیاگیا تھا۔

مزید پڑھیں:  خیبر گرلز میڈیکل کالج پشاور کےزیر اہتمام نیشنل انڈر گریجویٹ میڈیکل ریسرچ کانفرنس