مراد سعید کے وزیراعلی سمیت پارٹی

مراد سعید کے وزیراعلی سمیت پارٹی قیادت سے رابطوں کا انکشاف

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے روپوش رہنما مراد سعید کے وزیراعلی سمیت پارٹی قیادت سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق ممبر قومی اسمبلی مراد سعید 9مئی واقعات کے بعد سے روپوش ہیں تاہم اس کے باوجود ان کا شمار پارٹی کے اہم فیصلے کرنے والوں میں ہوتا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سمیت دیگر پارٹی رہنما و سابق وفاقی وزراء سے رابطے ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق عاطف خان اور شکیل خان کو عہدوں سے ہٹانےکی تحریک مراد سعید نے شروع کی جبکہ انہوں نے ہی علی امین گنڈاپور کو شکیل خان کے معاملات پر سخت ردعمل دینے پر آمادہ کیا۔
اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ صوبائِی سطح پر پارلیمانی پارٹی میں اختلافات کے پیچھے بھی مراد سعید کا کردار ہے۔
واضح رہے کہ مراد سعید 9مئی کیسز میں اشتہاری قرار دیدیئَے گئے ہیں تاہم وہ تاحال روپوش ہیں۔

مزید پڑھیں:  ضلع کرم میں 9روز سے پاراچنارٹل شاہراہ، پاک افغان خرلاچی بارڈر بند