حماس کی صیہونیوں‌ کو وارننگ

جنگی جنون پر حماس کی صیہونیوں‌ کو وارننگ، اسرائیل میں پرتشدد مظاہرے

ویب ڈیسک: غزہ پر جاری اسرائیلی حملے روکنے کیلئے حماس کی جانب سے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ حماس کی صیہونیوں‌ کو وارننگ جاری کر دی گئی، حماس نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگی جنون برقرار رہا تو مزید قیدی تابوتوں میں ملیں گے۔ ادھر حماس کی وارننگ کے ساتھ ہی اسرائیل میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے
صیہونی بمباری کے جواب میں حماس کی جانب سے سخت الفاظ میں وارننگ دی گئی ہے کہ اگر فلسطینیوں پر حملے یونہی جاری رہے تو مزید یرغمالی زندہ ملنے کا خواب دیکھنا ترک کر دیں۔
حماس کی صیہونیوں‌ کو وارننگ
حماس ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم امن معاہدے کے بجائے فوجی حملوں پر زور دے رہا ہے۔ ان کا یہ طرز عمل قطعی قابل قبول نہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں ہلاک 6 یرغمالیوں کی واپسی میں ناکامی پر اپنے لوگوں سے معافی مانگ لی ہے۔
نیتن یاہو کی معافی کا حالیہ بیان ایسے وقت سامنے آیا جب اسرائیل میں مذاکرات سے نمٹنے کے حوالے سے سڑکوں پر شدید احتجاج دوسری رات میں داخل ہو گیا ہے۔
بین الاقوامی سطح پر بھی اسرائیل پر جنگ بندی کیلئے دباؤ بڑھنے لگا ہے، برطانیہ نے غزہ میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا حوالہ دیتے ہوئے اسرائیل کو کچھ ہتھیاروں کی فروخت معطل کردی ہے۔
ادھر جنگ بندی معاہدے کے خلاف مظاہروں میں درجنوں اسرائیلی گرفتار کر لئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی علاقوں تل ابیب اور مغربی یروشلم میں مظاہرین کے ساتھ پولیس نے سخت رویہ اپنا رکھا ہے اور ان سے جھڑپوں کے بعد درجنوں افراد کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ غزہ میں قیدیوں کی رہائی کے لیے معاہدے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے اور اس میں اب اسرائیل کے اپنے شہری بھی میدان میں نکل کھڑے ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں تل ابیب میں نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی کے ہیڈ کوارٹر کے باہر ہوئیں کیونکہ مظاہرین کی جانب سے سڑکیں بلاک کرنے اور ان پر آگ لگائی گئی تھی۔
ایسے میں مظاہرین حکومت سے قیدیوں کی رہائی کا معاہدے جلد از جلد کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں بتیا گیا ہے کہ یروشلم میں مظاہرین نے نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے قریب بھی رکاوٹیں توڑ دیں اور سڑک پر الاؤ روشن کیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے مظاہرین پر اس دوران بہیمانہ تشدد کیا اور لوگوں کو گھسیٹ کر جیل میں بند کیا۔
یاد رہے کہ غزہ پر جاری اسرائیلی حملے روکنے کیلئے حماس کی جانب سے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ حماس کی صیہونیوں‌ کو وارننگ جاری کر دی گئی، حماس نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگی جنون برقرار رہا تو مزید قیدی تابوتوں میں ملیں گے۔ ادھر حماس کی وارننگ کے ساتھ ہی اسرائیل میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے. متعدد اسرائیلیوں کو گرفتار کیا گیا.

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت نے کل ماڈل ٹاؤن جیسے سانحے کی سازش تیار کی تھی ،بیرسٹر سیف