دہشتگردوں کیساتھ کسی قسم کی رعایت

دہشتگردوں کیساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، سرفراز بگٹی

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کیساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، یہ جو کرتے ہیں اس کی سزا انہیں ملنی چاہئے۔
کابینہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں گزشہ چند دنوں کے دوران دہشتگردی واقعات دیکھنے میں آئے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی اجلاس میں سب نے یک زبان ہو کر دہشتگردی کی مذمت کی، ان کا کہنا تھا کہ یہ مٹھی بھر دہشتگرد سوفٹ ٹارگٹ ڈھونڈتے ہیں، معصوم لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ کرتے ہیں۔
وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ بلوچ ہمیشہ جنگوں میں رہا، یہ واقعات بلوچستان میں ہوئے لیکن ان کا بلوچیت سے کوئی تعلق نہیں، ان دہشتگردوں نے کسی بلوچ، پشتون یا پنجابی کو نہیں مارا بلکہ انہوں نے پاکستانی شہید کیے ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگتی نے اس سلسلے میں کہا کہ ہر روز صوبائی حکومت کا کوئی نہ کوئی سیکرٹری ہر ضلع میں ہونا چاہیے، ہم دن گزرنے کے ساتھ گورننس ٹھیک کریں گے۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کیساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، یہ جو کرتے ہیں اس کی سزا انہیں ملنی چاہئے۔
گزشتہ چند روز قبل بلوچستان میں دہشتگردوں نے کئی کارروائیاں کر کے معصوم لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جس سے علاقہ میں‌خوف و ہراس پھیل گیا.

مزید پڑھیں:  کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ کی منشیات مقدمے میں بھی ضمانت منظور