پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا

علی امین گنڈاپور نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا، جلسہ انتظامات زیرغور

ویب ڈیسک: علی امین گنڈاپور نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں 8 ستمبر کو ہونے والے جلسہ کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوگا جس میں تمام اضلاع کے ممبران صوبائی و قومی اسمبلی کو طلب کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں 8 ستمبر کے جلسے کی تیاریوں اور دیگر معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ تمام ڈویژنل قائدین سے بھی ملاقات کرینگے۔
اجلاس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر وزیراعلیٰ جلسہ کامیاب بنانے، زیادہ سے زیادہ ورکرز نکالنے کی ہدایات اور لائحہ عمل جاری کریں گے، اس بار جلسے کیلئے الگ منصوبہ بندی کے تحت کارکنوں کو تیار کیا جا رہا ہے۔
پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور 8 ستمبر کے جلسے کے حوالے سے ہر رکن صوبائی و قومی اسمبلی کو ذمہ داریاں تفویض کریں گے۔
یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں 8 ستمبر کو ہونے والے جلسہ کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، حامد سواتی نے برٹش ٹائٹل فائٹ جیت لی