یوم دفاع و شہدا کی تقریب

یوم دفاع و شہدا کی پروقار تقریب آج جی ایچ کیو میں ہوگی

ویب ڈیسک: یوم دفاع و شہدا کی پروقار تقریب آج جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوگی جس میں وزیراعظم میاں شہباز شریف مہمان خصوصی ہوں گے ۔
اس دن پاکستان کی افواج نے ازلی دشمن بھارت کو عبرت ناک شکست دے کر شجاعت کی نئی تاریخ رقم کی ۔
جی ایچ کیو میں یوم دفاع کی خصوصی تقریب کا مقصد دفاع وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے شہدا اور انکے اہل خانہ کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔
مرکزی تقریب آج رات 8 بجے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو)راولپنڈی میں منعقد ہوگی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہو گا، جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا جائے گا۔
تقریب میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر ، اعلی سول و عسکری قیادت، اور دیگر معززین بھی شریک ہوں گے ۔
تقریب میں شہدا کے اہل خانہ، وفاقی کابینہ کے ارکان، قانون دان اور معروف شخصیات بھی شریک کریں گی۔
وزیراعظم اور آرمی چیف کے ساتھ مل کر یادگار شہدا پر پھول رکھیں گے اور شہدا کے ایثال ثواب کے لیے دعا کی جائے گی۔
تقریب میں افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے شہدا کی قربانی کی لازوال داستانوں پر روشنی ڈالی جائے گی۔
اس دن پاکستان کی افواج نے ازلی دشمن بھارت کو عبرت ناک شکست دے کر شجاعت کی نئی تاریخ رقم کی ۔

مزید پڑھیں:  ہری پور: بیڑ گاؤں عمگاہ پرائمری سکول کے بچے فرش پر بیٹھنے پر مجبور