صحت کارڈ پلس پروگرام کیلئے 3ارب

صحت کارڈ پلس پروگرام کیلئے 3ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: صحت کارڈ پلس پروگرام کیلئے 3ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ، ہسپتالوں میں آج سے علاج کی معطل سہولیات کو بحال کردیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے صحت کارڈ پلس پروگرام کو جاری رکھنے کیلئے سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کو 3 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ کر لیاہے. اس کے بعد ہسپتالوں میں آج سے علاج کی معطل سہولیات کو بحال کردیا جائے گا۔
یاد رہے کہ سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن نے صوبے میں صحت کارڈ پلس پروگرام کیلئے فہرست میں شامل ہسپتالوں میں خدمات کو معطل کر کے صوبائی حکومت کو 6ارب روپے جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا.
اس سلسلے میں مشیر برائے محکمہ خزانہ مزمل اسلم کی سربراہی میں اجلاس میں رقم جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے.
اب پہلے مرحلے میں بیمہ کمپنی کو3 ارب روپے جاری کئے گئے اور اتنی ہی رقم اگلے ہفتے ادا کر نے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے.
اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے میں تقریبا120 نامزد ہسپتال ہیں جہاں لوگ مفت خدمات حاصل کر رہے ہیں، حکومت نے مختلف بیماریوں کیلئے فہرست میں شامل ہسپتالوں کے ساتھ حسابی نرخوں پر معاہدوں پر دستخط کئے ہیں.
نگران حکومت کے دور میں پروگرام کو نقصان پہنچا ہے جنہوں نے مالی بحران کا حوالہ دیتے ہوئے فنڈز جاری نہیں کئے تھے اور پروگرام کو روک دیا تھا.
اس وجہ سے بقایاجات کی مد میں 24 ارب روپے جمع ہوگئے تھے۔
یاد رہے کہ صحت کارڈ پلس پروگرام کیلئے 3ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ، ہسپتالوں میں آج سے علاج کی معطل سہولیات کو بحال کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ہری پور میں پولیس مقابلہ، ڈکیت ہلاک، اہلکار سمیت 3 افراد زخمی