شہزادہ ہیری کو سالگرہ مبارکباد

برطانوی شاہی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے شہزادہ ہیری کو سالگرہ مبارکباد

ویب ڈیسک: برطانوی شاہی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے شہزادہ ہیری کو سالگرہ مبارکباد دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق شہزادہ ہیری کو تمام تر اختلافات کے باوجود ان کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارکباد کا پیغام شیئر کیا گیا ہے۔
شاہی خاندان کی ویب سائٹ نے سالگرہ کے کیک ایموجی کے ساتھ مسکراتے ہوئے ہیری کی ایک تصویر شیئر کی اور اس کے عنوان سے لکھا ہے کہ "ڈیوک آف سسیکس کو آج سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد!”
شہزادہ اور شہزادی آف ویلز نے اپنی سالگرہ کی مبارکباد شامل کرتے ہوئے تصویر شیئر کی۔
شاہی خاندان کے اکاؤنٹ سے پوسٹ میں 2021ء کے بعد ہیری کی پہلی عوامی سالگرہ کے پیغام کو شیئر کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ برطانوی شاہی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے شہزادہ ہیری کو ان کی 40 ویں‌سالگرہ پر مبارکباد دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سونے کی قیمت میں 800 روپے اضافہ، تولہ 2 لاکھ 68 ہزار 500 روپے کا ہو گیا