افغان ناظم الامور دفتر خارجہ طلب

قومی ترانے کی بے ادبی ،افغان ناظم الامور دفتر خارجہ طلب

ویب ڈیسک: پشاورمیں تقریب کے دوران افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی کے معاملے پر دفتر خارجہ نے افغان ناظم الامور کو طلب کر لیا ۔
ذرائع کے مطابق افغان ناظم الامورکو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلے حوالے کردیاگیا ۔
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ میزبان ملک کے قومی ترانے کی بے ادبی سفارتی اصولوں کے خلاف ہے۔
انہوںنے کہا کہ اس سلسلے میں افغانستان کے قونصل جنرل کا عمل قابل مذمت ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم کابل اور اسلام آباد میں افغان حکام کو اپنا سخت احتجاج پہنچارہے ہیں۔
خیال رہے کہ پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر کی جانب سے سفارتی آداب کی خلاف ورزی کی گئی۔
پشاور میں ہونے والی قومی رحمت للعالمین کانفرنس میں قومی ترانہ شروع ہوتے ہی تمام شرکا احترام میں کھڑے ہوگئے۔لیکن افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہوئے بلکہ تقریب میں شریک ان کے ساتھی بھی احتراماً کھڑے نہ ہوئے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج طلب، ایجنڈا جاری کر دیا گیا