670ہاؤسنگ سکیموں کو غیر قانونی

خیبر پختونخوا میں 670ہاؤسنگ سکیموں کو غیر قانونی قرار دے دیاگیا

ویب ڈیسک: لوکل کونسل بورڈ خیبر پختونخوا نے صوبے میں قائم670ہاؤسنگ سکیموں کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے قانونی کارروائی چارہ جوئی شروع کردی ۔
تفصیلات کے مطابق لوکل بورڈ نے خیبر پختونخوا میں 670ہاؤسنگ سکیموں کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے ۔
جاری اشتہار کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے آبائی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سب سے زیادہ ہائوسنگ سکیموں کو غیرقانونی قرار دیاگیاہے ۔
حکام کے مطابق خیبر میں قائم ایک ، ضلع پشاورکے 123ہاؤسنگ سکیمیں غیر قانونی قرار دے دی گئی ہیں ۔
ضلع چارسدہ میں قائم 72،نوشہرہ کے 33اور مردان کے 56 ہاوسنگ سکیموں کو خلاف قانون قرار دے دیا گیا ہے ۔
اسی طرح کوہاٹ میں18ملاکنڈ میں 7،مانسہرہ میں 12اور ایبٹ آباد میں 13رہائشی منصوبے غیر قانونی قرار دیئے گئے ہیں ۔
اس کے علاوہ ہری پور میں 24اور بنوں میں 35 سکیمز غیر قانونی قرارقرار دیئے گئے ۔
لوکل کونسل بورڈ خیبر پختونخوا کی جانب سے عوام کو بذریعہ اشتہار خبردار کیا گیا ہے کہ مذکورہ سکیموں میں جائیدار کی خریدوفروخت سے اجتناب کریں، بصورت نفع و نقصان کی ذمہ دار خود ہونگے۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں بینک کی گاڑی پر حملہ ، منیجر جاں بحق