منشیات کی قطر سمگلنگ ناکام

پشاور سے منشیات کی قطر سمگلنگ کی کوشش ناکام، مسافر کو گرفتار کرلیا گیا

ویب ڈیسک: پشاور ائیر پورٹ سکیورٹی فورس نے پشاور سے قطر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق پشاور ائیر پورٹ سے دوحا جانے والے مسافر سے منشیات برآمد کی گئی۔
عملے نے مسافر سے 1.472کلوگرام آئس برآمد کرلی، جو ملزم ثاقب اللہ نے بیگ کی تہ میں مہارت سے چھپا کر رکھی تھی۔
اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی لی اور سامان کو مشکوک سمجھتے ہوئے چیک کیا تو 1.472کلوگرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی۔
ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  روف حسن کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت ملتوی