پاکستان اور روس کے تعلقات

پاکستان اور روس کے تعلقات درست سمت گامزن ہیں: نائب وزیراعظم

ویب ڈیسک: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات درست میں گامزن ہیں،ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم روس سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔
اسلام آباد میں روس کے نائب وزیراعظم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون آگے بڑھا جائے گا۔
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے لیے پاکستان روس کا مشکور ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کے معاملے میں بھی پاکستان اور روس کا تعاون جاری ہے، پاکستان اور روس کے تعلقات درست سمت میں جا رہے ہیں ۔
باہمی دلچسپی کے امور جس میں تجارت، معیشت پر بات چیت کی گئی ہے اور توانائی میں شعبوں میں تعاون کو بھی آگے بڑھایا جائے گا۔
روس کے نائب وزیراعظم الیکسی ورچوک نے کہا کہ تجارت، معیشت اور کلچرل تعلقات مضبوط کریں گے، تفصیلی بات چیت ہوئی ہے کہ روس پاکستان کی معیشت میں کیسے مدد کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کی ملاقات میں بزنس اور عوامی رابطوں پر بھی بات چیت کی گئی ہے، روس کے وزیراعظم کی ایس سی او میں شرکت متوقع ہے۔
روسی نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ روس رواں برس برکس کی میزبانی کر رہا ہے، ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان برکس کی رکنیت کے لیے اپلائی کیا ہے، ہمارے پاکستان سے اچھے تعلقات ہیں اتفاق رائے سے پاکستان رکن بن سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھی برکس کی رکنیت کے لیے اپلائی کیا یے اور ہم اس کی حمایت کرتے ییں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ برکس کی رکنیت کے لیے ایک طریقہ کار ہے، طریقہ کار کے تحت ہی پاکستان برکس کی رکنیت کے لیے اپلائی کر رہا ہے، تمام رکن ممالک کی اتفاق رائے سے ہی حمایت ملتی ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ بندی بارے معاہدہ طے پانے کا امکان ہے، گوتریس