جلسے کی مشروط اجازت مل گئی

پی ٹی آئی کو جلسے کی مشروط اجازت، علی امین کی معافی مانگنے کی شرط شامل

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کو لاہور میں جلسے کی مشروط اجازت مل گئی جس میں علی امین کی معافی مانگنے کی شرط بھی شامل ہے ۔
رپورٹ کے مطابق لاہورکی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو کاہنہ میں رنگ روڈ پر جلسے کی اجازت دے دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے حکم پرضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو کل کاہنہ میں رنگ روڈ پر جلسے کی اجازت مل گئی ۔
ضلعی انتظامیہ نے 43ایس او پیز کے ساتھ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دی ہے اور ڈپٹی کمشنر نے جلسے کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی کا جلسہ 21ستمبر کو دوپہر 2بجے سے شام 5 بجے تک ہوگا۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورکو 8ستمبر کے جلسہ میں سخت زبان پر معافی مانگنا ہوگی اور جلسہ کی سکیورٹی آرگنائزرز کے ذمے ہوگی۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر اور اپوزیشن لیڈراحمد خان بھچر کی ملاقات ہوئی۔
ذرائع نے بتایاکہ اپوزیشن لیڈر نے جلسہ رات 11 بجے ختم کرنے کی تجویز دی ہے۔
واضح رہے کہ پہلے جلو پارک میں جلسے کی اجازت کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

مزید پڑھیں:  رسالپور میں فائرنگ کا تبادلہ : پولیس اہلکار زخمی ،رہزن ہلاک