73کا آئین ختم کرنے کی سازش

بلاول بھٹو 73کا آئین ختم کرنے کی سازش میں شریک ہیں،اسد قیصر

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اسد قیصر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری 73ء کا آئین ختم کرنے کی سازش میں برابر کے شریک ہیں ۔
صوابی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ بلاول بھٹو1973کا آئین ختم کرنے کیلئے غیر جمہوری لوگوں کے ساتھ بیٹھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت آرٹیکل 8جو بنیادی انسانی حقوق سے متعلق ہے اس میں ترمیم کرنا چاہتی تھی اور بلاول اس سازش میں شریک ہیں ۔
اسد قیصرکا کہنا تھا کہ جعلی حکومت عملی طور پر ملک میں مارشل لا نافذ کرنا چاہتی تھی۔
مولانا فضل الرحمان اور اختر مینگل کو مختلف آئینی ترامیم کے مسودے دیے گئے تھے، پاکستانی عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ بلاول بھٹو کا سوشل بائیکاٹ کریں۔
رہنماء پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ایمل ولی اپنے داداکی سیاست اور نام کو ملیامیٹ کر رہا ہے۔
ہم پاکستان میں آئین کی بالادستی، آزاد عدلیہ، اور پارلیمان کو مضبوط کرنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم کیخلاف خیبرپختونخوا حکومت کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان