آئینی ترامیم کے لئے نمبرز

آئینی ترامیم کے لئے نمبرز پورے کریں گے، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کے لئے نمبر پورے کرنے کی کوشش کریں گے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئینی ترامیم کے معاملے پر معاملے پر مولانا فضل الرحمن سے ملاقات میں اتفاق رائے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جے یو آئی سے مشاورت کامیاب نہ ہوئی تو بھی نمبرز پورے کرنے کی کوشش کریں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ آئینی عدالتوں کے قیام کی بات میثاق جمہوریت میں کی گئی، آئینی ترامیم پر سب کا اتفاق رائے چاہتے ہیں
انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے بنانے کے لیے دوسروں کے موقف کو سننا چاہیے، عدالتی اصلاحات بہت ضروری ہیں، یہ کام بہت پہلے ہونا چاہیے تھا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنی ذات کے سوا بھی سوچنا چاہیے، تمام صدور اور وزرائے اعظم عدالتی اصلاحات کی بات کرچکے ہیں، آئینی عدالتوں کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ آئینی عدالت کا تو کام ہی نہیں کہ کسی کو جیل میں رکھے، پی ٹی آئی چاہتی ہے عدالتی نظام چلے اور نہ ہی پارلیمان۔
انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ جے یو آئی سے مشاورت کامیاب نہیں ہوتی تو بھی نمبرز پورے کرنے کی کوشش کریں گے۔

مزید پڑھیں:  روس سے تعلقات کیلئَے پاکستان کو مغربی دباو مسترد کرنا ہوگا، اوورچک