بزرگوں کا عالمی دن آج پاکستان

بزرگوں کا عالمی دن آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے

ویب ڈیسک: بزرگوں کا عالمی دن آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے، اس دن بزرگوں کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
آج دن ہے اُنہیں خراج تحسین پیش کرنے کا جو تاریخ سے لے کر زبان و بیان تک پچھلے وقتوں کی کڑی قرار دئیے جاتے ہیں، انہی بزرگوں کا وجود ہمارے سروں پر ہمیشہ گھنے سائے کی طرح رہتا ہے۔
بزرگوں کا عالمی دن آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے، اقوامِ متحدہ نے 14 دسمبر 1990 کو ہر سال یکم اکتوبر کو ’’معمر افراد کا عالمی دن‘‘ کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔
ان بزرگوں کے احترام سے لے کر ان کی نوجوان نسل کیلئے قربانیوں تک کی ایک مفصل داستان تاریخ کے اوراق میں آ ج بھی موجود ہے، اور جس سے نوجوان نسل کیلئے درست راہ پر چلنے اور اس کے تعین کا طریقہ کار واضح ترین انداز سے موجود ہے۔
ان حالات میں بہترین انسان وہ ہے جو وقت کی قدر کرے اور بروقت اپنے بزرگوں کی باتوں پر عمل کرے۔ جو بزرگوں کی قدر کرے گا چاہے وہ ماں، باپ کے روپ میں ہمارے سامنے ہوں یا کسی اور روپ میں، کامیابی اسی کے قدم چومے گی۔
اِس دن کو منانے کا مقصد بزرگ شہریوں کے حوالے سے شعور اُجاگر کرنا ہے، خصوصاً والدین کے حوالے سے، یقیناً وہ ہم سے بہترین رویوں کی اُمید رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پروفیسر جہانزیب چیئرمین مردان تعلیمی بورڈ تعینات