علی امین گنڈاپور جان بوجھ

علی امین گنڈاپور جان بوجھ کر لاہور اور اسلام آباد جلسے میں نہیں پہنچے، فیصل کریم

ویب ڈیسک: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ بات کرنا وقت کا ضیاع ہے، جبکہ مولانا فضل الرحمان ان کے سیاسی مسیحا ہیں، علی امین گنڈاپور جان بوجھ کر لاہور اور اسلام آباد جلسے میں نہیں پہنچے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے بات کرنا وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے، حلف لینے کے بعد میں نے ہر موڑ پر تحریک انصآف سے اچھا رویہ رکھنے کی کوشش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ وقت آنے پر بتاؤں گا کہ پی ٹی آئی کے روپوش رہنما کس کے مہمان تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فارم 47 کہتے کہتے یہ خود پرچی پر آ گئے ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جب غائب ہوئے تو ان کاسافٹ ویئر اپڈیٹ کیا گیا۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اب سلو موشن میں کام کررہے ہیں، وہ جان بوجھ کر لاہور اور راولپنڈی جلسوں میں نہیں پہنچے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ بات کرنا صرف وقت کا ضیاع ہے، جبکہ مولانا فضل الرحمان ان کے سیاسی مسیحا ہیں.
ان کا کہنا تھا کہ وقت آنے پر بتاؤں گا کہ پی ٹی آئی کے روپوش رہنما کس کے مہمان تھے، علی امین گنڈاپور جان بوجھ کر لاہور اور اسلام آباد جلسے میں نہیں پہنچے۔

مزید پڑھیں:  ضلع کرم میں 9روز سے پاراچنارٹل شاہراہ، پاک افغان خرلاچی بارڈر بند