سیالکوٹ میں گاڑی پر فائرنگ

سیالکوٹ میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ،7افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: پنجاب کے علاقہ سیالکوٹ میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق ہو گئے ۔
واقعہ سیالکوٹ کے علاقے ڈسکہ مانگا پل قلعہ کالر والا میں پیش آیا جہاں کار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں میں 7افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق معاملہ پرانی دشمنی کا ہے، دونوں فریقین کے درمیان ضلع شیخوپورہ میں زمین کا تنازع چلا آرہا ہے۔
ڈی پی او سیالکوٹ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے جس میں ایس ایس پی پسرور، ایس ایچ او کالر والا تھانہ ستراہ اور سی آئی اے کے اہلکار بھی پہنچ گئے۔
ملزمان کی گرفتاری کیلئے تین ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جس کے لیے ڈسکہ اور شیخوپورہ پولیس کے ساتھ مل کر چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  حکومت کہے گی تو ایکس کو کھول دیں گے، چیئرمین پی ٹی اے