ہری پور میں مسافر بردار گاڑی

ہری پور میں مسافر بردار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک جاں بحق

ویب ڈیسک: ہری پور میں مسافر بردار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق سرائے صالح کی حدود پکی ڈولی میں یہ حادژہ رونما ہوا جس میں مسافر بردار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، اس حادثے میں جہاں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے وہیں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ ہری پور میں مسافر بردار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔ زخمیوں اور نعش کو ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے، حادثہ اوور ٹیک کی وجہ سے پیش ایا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنماء شوکت یوسفزئی دہشت گردی مقدمات سے بری