ذمہ داری وفاق پر ڈالنا شرمناک

خیبر میں پولیس کارروائی کی ذمہ داری وفاق پر ڈالنا شرمناک ہے،ایمل ولی

ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ خیبر میں پولیس کارروائی کی ذمہ داری وفاق پر ڈالنا مضحکہ خیز اور شرمناک ہے۔
خیبر میں پی ٹی ایم کے کیمپ پر پولیس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں پر شیل فائر کرنا اور ان پر ڈنڈے برسانا ظلم کی انتہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام پر بلاجواز براہ راست گولیاں چلانا کہاں کی انسانیت ہے؟۔
ایمل ولی خان کا مزید کہنا تھا کہ تشدد کے لئے وفاقی حکومت کو مورد الزام ٹھہرانا ظلم کے اوپر ظلم ہے،کیا اس طرح کے اقدامات سے ہم نوجوانوں کو خود تشدد کی طرف مائل نہیں کررہے؟۔
سربراہ عوامی نیشنل پارٹی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف پنجاب میں پولیس کارروائی کرتی ہے تو اسکی ذمہ داری پنجاب حکومت پر آتی ہے،خیبر میں پولیس کارروائی کی ذمہ داری وفاق پر ڈالنا مضحکہ خیز اور شرمناک ہے۔

مزید پڑھیں:  لبنان اور غزہ پر حملوں کے جواب میں ایران نے حملہ کیا، گوتریس