ایرانی میزائل گرنے کی رپورٹ

ایرانی میزائل گرنے کی رپورٹ پر اسرائیل ناراض، 5 صحافی گرفتار

ویب ڈیسک: ایرانی میزائل گرنے کی رپورٹ پر اسرائیل کے حکام ناراض ہو گئے اور یہ بات انہیں ناگوار گزری، اس وجہ سے صیہونیوں نے 5 صحافی گرفتار کر لئے۔
اسرائیل نے نیواتم ائیر بیس اور انٹیلی جنس اڈے پر ایرانی میزائل گرنے کی رپورٹ دینے والے امریکی صحافی سمیت 5 صحافیوں کو حراست میں لے لیا۔ جیریمی لوفرڈو نامی صحافی پر دوران جنگ دشمن کی مدد کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔
روسی صحافی آندرے ایکس کا کہنا ہے کہ جیریمی لوفرڈو نامی صحافی سمیت دو صحافیوں کو بنا کسی الزام کے اسرائیلی فوج نے 11 گھنٹوں تک حراست میں رکھا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، شاید انہیں ویڈیو شیئرنگ ناگوار گزری ہو لیکن یہ ان کا جرم نہیں۔
یاد رہے کہ ایران نے یکم اکتوبر کو اسرائیل پر 190 بیسلٹک میزائل فائر کیے تھے اور اس حوالے سے ایران کے پاسداران انقلاب کا دعویٰ ہے کہ 90 فیصد میزائل نے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ اسرائیلی حکام نے ان کے دعویٰ کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ زیادہ تر اہداف سے دور گرے۔
اس کے علاوہ اسرائیلی حکام ایسی ویڈیوز اپ لوٹ کرنے پر ناراض ہو گئے اور صیہونیوں نے 5 صحافی گرفتار کر لئے۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف ایس سی او کانفرنس سبوتاژ کرنے کی دھمکی دے رہی ہے