بنوں میں فائرنگ واقعات

بنوں میں فائرنگ واقعات، پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں فائرنگ واقعات کے دوران پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے، ضلع بنوں کے علاقے منڈی بکاخیل کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل شائستہ خان شہید ہو گئے۔
پولیس نے واقعہ کے بعد موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے جگہ جگہ پر ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
یاد رہے کہ ضلع بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کے دوران پولیس اہلکار شہید کر دیا گیا جبکہ دوسرے واقعہ میں دو بھائی نامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بن کر جان کی بازی ہار گئے۔
ادھر ضلع بنوں کے علاقے یارک خیل منڈان میں گھر کے مہمان خانے میں دو نوجوانوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔
پولیس نے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت صابر خان اور کلیم اللہ کے نام سے کی ہے۔ صابر اور کلیم اللہ آپس میں دوست تھے اور ان کا بیٹھک میں اٹھنا بیٹھنا روز کا معمول تھا۔
اس واقعہ کے حوالے سے مدعی نے پولیس کو بتایا ہے کہ کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے دونوں بھائیوں کو قتل کیا ہے۔
پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ یاد رہے کہ ضلع بنوں میں فائرنگ واقعات کے دوران پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے، پولیس نے جگہ جگہ پر ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

مزید پڑھیں:  واڑی بازار میں باولے کتوں کی یلغار، 8 افراد کاٹ ڈالے، ویکسین ناپید