Untitled 1 Recovered

وزیر اعلی محمود خان کا ڈاکٹر عباس طارق کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

پشاور:وزیر اعلی محمود خان کا کورونا سے متاثرہ انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیزس کے  ڈاکٹر عباس طارق کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار ، شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا ،لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار، ڈاکٹرز سمیت دیگر طبی عملے کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، طبی عملہ اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر دوسروں کی جانیں بچانے میں مصروف ہے، صوبائی حکومت کورونا صورتحال میں طبی عملے کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، موجودہ صورتحال میں ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ صحیح معنوں میں مسیحا کا کردار نبھا رہے ہیں، طبی عملے کے اس کردار پر ہم سب کو فخر ہے، ہم طبی عملے کے جذبوں کو سلام پیش کرتے ہیں، وزیر اعلی کی ایم پی اے نصیر اللہ خان کی والدہ کی وفات پر بھی اظہار تعزیت، لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا، مرحومہ کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا.

مزید پڑھیں:  افغان قونصلیٹ کے عہدیداروں نے سفارتی اصولوں کی دھجیاں اڑا دیں