ایبٹ آباد: قدرتی آبشاروں میں تیراکی اور نہانے پر پابندی عائد، احسن حمید کے مطابق سجیکوٹ اور امبریلہ واٹر فال میں تیراکی اور نہانے پر دفعہ 144نافذ کر دی گئی، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کا آبشاروں کو پھتروں سے بھرنے اور کانٹے دار تار لگانے کا حکم،
ترجمان ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹی ایم او حویلیاں کو آبشار کے اطراف کانٹے دار تار لگانے کی ہدایات جاری، خلاف ورزی کرنے والوں کخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی، پابندی آئے روز نوجوانوں کے ڈوبنے کے واقعات پر لگائی گئی ہے۔