جج ارشدملک برطرفی اے این پی کا ردعمل، سربراہ اے این پی اسفندیارولی خان کا کہنا تھا کہ لاہورہائیکورٹ کے فیصلے نے احتساب کے عمل کو مزید واضح کردیا،ثابت ہوا کہ سابق وزیراعظم کے خلاف فیصلے دبائو کے بنیاد پر کئے گئے تھے.
ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں بتایا گیا ہر حرف سچ ثابت ہوا، عدالت نوازشریف کے خلاف فیصلوں کو کالعدم قرار دیں،
جمہوریت کی مضبوطی کیلئے آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیا ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،آزاد عدلیہ کے بغیر جمہوریت پروان نہیں چڑھ سکتی.
اسفندیارولی خان نے مزید کہا کہ فیصلے خواہشات پر نہیں بلکہ انصاف اور ثبوتوں کی بنیاد پر ہوتے ہیں،کسی بھی جج کا دبائو میں آنا دراصل پورے عدالتی نظام پر سوالیہ نشان بن گیا تھا،لاہور ہائیکورٹ کے تمام ججز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے حق پر مبنی فیصلہ دیا.