arif alvi new

جب ریاست کے مفاد کی بات ہوتوریاست کے چاروں ستونوں میں ہم آہنگی ہوتی ہے- صدرڈاکٹرعارف علوی

ویب ڈیسک: صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ حکومت اورمذہبی رہنمائوں سمیت پوری قوم کورونا کے خلاف ملک کی فتح پرتعریف کی مستحق ہے کیونکہ کوروناوائرس کازورٹوٹ رہاہے۔

انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویومیں کہاکہ ملک میں کوروناکے ٹیسٹوں کی یومیہ استعداد بڑھ کرسترہزارہوگئی ہے۔

صدرنے کہاکہ موجودہ حکومت کسی گھبراہٹ کاشکارنہیں ہوئی اوراس نے غریب افراد کاخیال رکھاتاکہ انہیں اس وباء کے بدترین معاشی اثرات سے محفوظ رکھاجاسکے۔

مزید پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک

انہوں نے کہاکہ این ایف سی ایوارڈ، اٹھارہویں ترمیم اوردوسرے معاملات پرجاری بحث صحت مندانہ علامت ہے جس سے بہتری آئے گی۔

صدرعارف علوی نے انسداد بدعنوانی کے لئے حکومت کی کوششوں کے متعلق کہاکہ بدعنوانی کے معاملات کے بارے میں پہلی مرتبہ تحقیقاتی رپورٹس منظرعام پر لائی گئیں جس سے بدعنوان لوگوں میں خوف پیدا ہوگا۔
مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی مظالم کے بارے میں صدرنے کہاکہ بھارت مسلمانوں پر مظالم ڈھاکراپنی تاریخ کو مسخ کررہاہے۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: سرکاری و نجی عمارتوں کے باہر تجاوزات ہٹانے کا حکم

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے بی جے پی کوبجاطورپرفسطائی جماعت قراردیاکیونکہ وہ ہندوبالادستی کے ایجنڈے پرعمل پیراہے۔

صدرنے سول ملٹری تعلقات کے بارے میں کہاکہ جب ریاست کے مفاد کی بات ہوتوریاست کے چاروں ستونوں میں ہم آہنگی ہوتی ہے اور ان کی منزل بھی ایک ہوتی ہے۔