دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 48 لاکھ 51 ہزار سے تجاوز کرگئی

ویب ڈیسک: دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 48 لاکھ 51 ہزار سے تجاوز کرگئی کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد چھ لاکھ بارہ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران عالمی سطح پر کورونا وائرس کے دو لاکھ چار ہزار سے زیادہ نئے کیس رپورٹ کیے گئے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 48 لاکھ 51 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکہ ہے جہاں 39 لاکھ 60ہزار افراد اس مرض سے متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ 43 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بشکیک میں حالات کنٹرول میں نہیں،وطن پہنچنے والے طلباء نے حقیقت بتا دی