کوہاٹ لوڈشیڈنگ سے تنگ شہری ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے

ویب ڈیسک (کوہاٹ) : کوہاٹ میں لوڈ شیڈنگ کی ستائی شہری ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے، گڑھی جات اور وسطی شہر کے رہائشیوں کا پیسکو کے خلاف احتجاجی ہنگو روڈ ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا،
مظاہرین کی جانب سے منتخب نمائندوں اور پیسکو کے خلاف شدید نعرہ بازی ہوئی ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ عوام لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہے، منتخب نمائندے خود ٹھنڈے علاقوں میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں،منتخب نمائندے گرڈ اسٹیشن میں فوٹو سیشن کے بعد پشاور اور اسلام آباد چلے جاتے ہیں، بلوں کی ادائیگی کے باوجود 10 سے 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے،جب تک لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی روڈ بند رہے گا-

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ