صوابی میں پولیس کی کاروائی جعلی پیر گرفتار


ویب ڈیسک (صوابی) : صوابی پولیس کی بڑی کاروائی جعلی پیر گرفتارکیا، مسماة بانو کی درخواست پر ڈی پی او صوابی کی ہدایت پر ڈی ایس پی نورالامین خان کی قیادت میں ایس ایچ او زیدہ عجب درانی نے جعلی پیر کو گرفتار کیا،جعلی پیر لوگوں سے تعویز اور جادوٹونہ کے نام پر بھاری رقم بٹورتا تھا، پولیس کو ایک عورت نے شکایت کی کہ ایک عامل نے ان سے مبلغ 30000 روپے ایک کام کے لیے مذکورہ عامل نے پیسےلیے اور غائب ہوگیا، پولیس میں شکایت درج کرنے بعد مزکورہ جعلی پیر گرفتار ان سے مبلغ 30000 تیس ہزار کی رقم بھی برآمد ہوئی،ملزم کیخلاف تھانہ زیدہ میں علت(476) 411/410 Ppc کے تحت مقدمہ درج کیا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے،۔ایس پی انوسٹی گیشن بنارس خان کا کہنا ہے کہ عوام کی جان ومال کی تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے-

مزید پڑھیں:  محکمہ اوقاف خیبر پختونخوا نے دلزاک روڈ پشاور پر پلازے کی لیز منسوخ کردی