tank

ٹانک ایف سی قلعہ میں 6 ستمبر کے حوالے پر وقار تقریب کا انعقاد

ویب ڈیسک(ٹانک):ایف سی قلعہ میں 6 ستمبر کے حوالے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر نیک نام بیگ تھے، سیکٹر کمانڈر نیک نام بیگ ڈی پی او کمانڈنٹ ایف سی ارتضی قمیل ڈپٹی کمشنر کبیر آفریدی نے یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے اور سلامی دی، تقریب میں بڑی تعداد میں خواتین حضرات کی شرکت کی،تقریب میں مختلف سکولوں کے بچوں نے ٹیبلو پیش کئے۔ اس موقع پر ڈی پی اوٹانک کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی کیلئے ٹانک کئی جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے، ڈی سی ٹانک کبیرآفریدی نے کہا کہ پاکستان کی عوام اور فوج ملک دشمن عناصر کیلئے ایک پیج پر ہیں۔ 

مزید پڑھیں:  دہشتگرد حملے: خیبر پختونخوا میں رواں سال 337سکیورٹی اہلکار اور شہری شہید