WhatsApp Image 2020 09 06 at 8.16.46 PM

ہمارے ملک کو میلی آنکھ سے دیکھنے والے 6 ستمبر کو یاد رکھیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

ویب ڈیسک (صوابی): کڈی میں گیس فراہمی کے افتتاح کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کا صوابی میں خطاب،
آج 6 ستمبر کا تاریخی دن ہے،جس میں ہماری بہادر افواج کو دشمن فوج لوہے کے چنے چبوائے تھے، ہمیں اپنی بہادر افواج پر فخر ہے، ہمارے ملک کو میلی آنکھ سے دیکھنے والے 6 ستمبر کو یاد رکھیں،جس دن پاک فوج نے دشمن کو تاریخی شکست دی تھی۔
آج کے دن ہم اپنے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، صوبے بھر میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، صوابی کے عوام کو سابقہ حکومتوں میں محروم رکھا گیا، صوابی کے عوام کا مجھ پر قرض ہے، صوابی کو مثالی ضلع بنانا میرا مشن ہے،ہر گائوں کے ہر گھر تک گیس اور بجلی پہنچائیں گے، صوابی کی ترقی کے لیے تاریخی ترقیاتی کام جاری ہیں، صوابی کو ایجوکیشن سٹی بنا رہے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ صوابی میں میڈیکل کالج اور یونیورسٹیاں قائم کیں، سی پیک کے مکمل ہونے پر ہمارے علاقے کی تقدیر بدل جائے گی، سی پیک سے عوام کو روزگار ملے گا، گدون انڈسٹریل اسٹیٹ کو سی پیک سے منسلک کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ نے آپریشن عزم استحکام کی منظوری پردستخط کئے تھے : گورنرخیبرپختونخوا