5f0695ccaa13b

حکومت نے بجلی کے نرخوں پرنظرثانی کے لئے متعلقہ کمپنیوں سے بات کی۔ وزیرخارجہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نجی شعبے میں بجلی کی پیداواری کمپنیوں کے ساتھ بجلی کے نئے نرخوں پرہونے والے نئے معاہدوں سے عوام کوسہولت ملے گی، ملتان میں فاطمہ جناح ٹائون میں ایک سوبتیس کلوواٹ گرڈسٹیشن کاسنگ بنیادرکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ معاہدے تقریباً حتمی مراحل میں ہیں،
وزیرخارجہ نے کہا کہ ماضی میں نجی پیداواری کمپنیوں کے ساتھ مہنگے معاہدے کئے گئے، جن کا عوام پربھاری بوجھ پڑا لیکن موجودہ حکومت نے بجلی کے نرخوں پرنظرثانی کے لئے متعلقہ کمپنیوں سے بات چیت کی، انھوں نے کہا کہ دیا مربھاشاڈیم ،داسواورمنڈاسمیت مختلف ڈیموں کاتعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کو سہولیات فراہمی کیلئے صدر اور وزیراعظم کو خط