download 117

محکمہ بلدیات کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کر رہا ہوں-معاون اطلاعات و بلدیات

ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ بلدیات کامران بنگش کی سرپرستی میں آگے آگے،ون ونڈو بزنس پورٹل میں تعمیرات کے لیے منظوری لینے کی سروس ایڈ کر دی گئی۔ شہری ویب پورٹل پر جا کر اپنی معلومات درج کرکے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔پٹواری سے لے کر ڈرافٹس مین تک کی سہولیات ون ونڈو بزنس پورٹل کے ذریعے ممکن ہو سکے گی۔محکمہ بلدیات جانچ پڑتال کے تعمیرات کی منظوری کے لیے این او سی جاری کرے گا۔معاون اطلاعات و بلدیات کامران بنگش کا کہنا تھا کہ محکمہ بلدیات کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ رشوت، کرپشن اقربا پروری سے پاک خیبرپختونخوا وزیراعلی کی اولین ترجیح ہے۔ تحریک انصاف حکومت شہریوں تک بہترین خدمات کی فراہمی ممکن بنا رہی ہے۔ پورٹل کے ذریعے عوام کو 16 بنیادی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  خال :دریامیں ڈوبنے ولے شخص کی نعش نکال لی گئی