mujahid 750x369 1

پاک فضائیہ کسی بھی جارحیت کامنہ توڑجواب دینےکےلئےہمہ وقت کمر بستہ ہے۔ سربراہ پاک فضائیہ

ویب ڈیسک: پاک فضائیہ کسی بھی جارحیت کامنہ توڑجواب دینےکےلئےہمہ وقت کمر بستہ ہے، پاک فضائیہ نے27 فروری 2019 کو ایک بار پھر سیکنڈ ٹو نن ہونے کا اپنا دعویٰ سچ کردکھایا، سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے اپنے پیغام ،میں کہا کہ انیس سو پینسٹھ کےجذبےکی یادتازہ کردی۔
پاکستان ائیرفورس کے شہیدوں اورغازیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیےملک بھر میں آج یوم فضائیہ منایا جا رہا ہے، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 1965کی جنگ میں دشمن کو عبرت ناک شکست دی تھی اور اپنی جرات مندانہ صلاحیتوں سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

مزید پڑھیں:  دستاویزات کی تصدیق: وزات خارجہ نے نرخوں میں اضافہ کردیا