maxresdefault 43

پشاورکےچڑیا گھرمیں جانوروں کی ہلاکتیں معمول بن گئی

ویب ڈ یسک (پشاور): پشاورکےچڑیا گھرمیں جانوروں کی ہلاکتیں معمول بن گئی،دستاویزکے مطابق گزشتہ ایک سال چڑیاگھرمیں 9 جانورہلاک ہوئے، تین افریقی ژرافےپیٹ خراب ہونے کی وجہ سے ہلاک ہوئے، کالےہرن کی موت انفیکشن سے ہوئی، بھیڑئے کو زخمی حالت میں چڑیا گھر لایا گیاتھا، مارخوراورزبیرا کی ہلاکت باڑکیساتھ لگنے کے باعث ہوئی، چنکارہ ہرن دوسرے ہرن کیساتھ لڑائی میں زخمی ہوئی تھی۔
چڑیا گھر میں91جانور لائے گئے تھے، کامیاب افزائش کے بعدجانوروں کی تعداد 154 تک بڑھی، انکوائری میں جانوروں کی ہلاکت پرکسی قسم کی کارروائی نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان بھٹہ خشت ایسوسی ایشن کاملک بھر میں بھٹے بند کرنے کا اعلان